گورنمنٹ ایم اے او کالج میں مقابلہ مضمون نویسی

گورنمنٹ ایم اے او کالج میں مقابلہ مضمون نویسی

  

لاہور (پ ر) بزم فیض تاثیر لٹریری فورم (شعبہ اردو) کے زیراہتمام مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے ایم اے او کالج میں مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منصفین کے فرائض ڈاکٹر امجد طفیل ، پروفیسر مرزا مظہر الحسن اور پروفیسر شہزادی پروین (اردو) نے ادا کئے۔

اس مقابلے میں اول پوزیشن احسان علی یونیک کالج فار بوائز مسلم ٹاؤن لاہور، دوئم مومنہ بشیر گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ لاہور اور تیسری پوزیشن اُسوہ یٰسین گورنمنٹ کالج برائے خواتین بند روڈ نے حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز کو چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر جواز جعفری اور کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر عبدالمجید ملک نے مبارکباد دیتے ہوئے شیلڈز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ مقابلے میں شامل تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ چیئرمین ڈاکٹر جواز جعفری نے مقابلے کے انعقاد کے لئے پروفیسر محمد طارق، پروفیسر عظیم اقبال، ڈاکٹر عطاء الرحمن، پروفیسر وقاص شہباز اور پروفیسر شفقت رسول مرزا اور ایم اے اُردو کے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -