سیاست کھیل تماشا نہیں عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے،ساجدہ وسیم

سیاست کھیل تماشا نہیں عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے،ساجدہ وسیم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ سیاست کھیل تماشا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔سیاست کو تماشا بنانے والے شعبدہ بازوں اور ان سیاسی عناصر کے عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے،عوامی خدمت سے عاری ان سیاستدانوں نے صرف عوام کا وقت ضائع کیا ہے ۔ پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے ان عناصر کو اپنے منفی طرز عمل کا حساب دینا ہوگا ۔ 2018ء کے عام انتخابات میں ان دھوکے بازوں کوایک بارپھرشرمندگی کا سامنا کرنا پڑیگا اوربا شعور عوام ترقی کے مخالفین کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوراغہ والا میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کو جواب دینا پڑیگا۔

سابق کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارسے ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ ہوا اور قومی وسائل کی لوٹ مار کرکے غریب قوم کا خون چوسا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو پروان چڑھایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -