نواز شریف تحر یک کے نام پر ڈیل چاہتے ہیں ، شاہد صد یق خان

نواز شریف تحر یک کے نام پر ڈیل چاہتے ہیں ، شاہد صد یق خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تحر یک کے نام پر ڈیل چاہتے ہیں مشکل و قت میں ہمیشہ نواز شریف نے تحریک نہیں چلا ئی بلکہ ڈیل کر کے ملک سے چلے گئے۔ عمران خان نہ اقتدار میں آئے نہ کر پشن کی نہ قو می خزانہ لو ٹا پھر نواز شریف کے کیسو ں کا عمران خان کے کیس سے کیا موازنہ نواز شریف اقتدار میں آ کر قومی خزانہ لو ٹنے میں مصرو ف رہے۔

بلکہ خزانہ لو ٹنے کیلئے اپنے سمدی کو بھی سہو لت کار بنا یا احتسا بی شکنجے میں آ کر وہ چیختے کیو ں ہیں؟ نو از شر یف کس منہ سے عد لیہ کیخلا ف تحریک کی با ت کر تے ہیں در اصل نواز شریف تحریک کے نام پر ادارو ں کو بلیک میل کر کے ڈیل چاہتے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے نواز شریف کی عد لیہ کیخلا ف تحریک اعلا ن پرردعمل میں کیا انہو ں نے کہاکہ نواز شریف اداروں کیخلا ف محاذ آئی اور دھمکیو ں سے کیسو ں میں بر بر یت چاہتے ہیں جو ان کاخو اب کبھی پور ا نہیں ہو گا نواز شریف شیر نہیں گیدڑ ہیں ان کی گیڈر بھبھکیاں کسی کام کی نہیں ان کے اقتدار اور سیا ست کا سور ج غرو ب ہو چکا ہے ہمت کر کے نواز شریف سڑکو ں پر آئے انہیں دن میں ہی تارے نظر آ جائیں گے نواز شر یف تحریک نہیں ڈیل چلا نے کے ماہر ہیں کو ئی سیا سی جماعت ان سے ڈیل نہیں کررہی اسی لیے وہ بو کھلا ہٹ کا شکار ہو کر ذہنی تواز ن بھی کھو بیٹھے ہیں انہو ں نے کہا کہ ن لیگ عد لیہ کیخلا ف سڑکو ں پر آ کر کس کو خو ش کر نا چاہتی ہے ؟مو دی کے دو ست نواز شر یف پاکستان میں بھی انڈیا جیسے حا لا ت پیداکر نا چاہتے ہیں اور بین القوامی طا قتو ں کو خو ش کر نے کیلئے ادارو ں سے ٹکرو پا لیسی پر گامز ن ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -