خادم اعلی ٰنے سرپلس اورگرین صوبہ پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا، فرخ مون

خادم اعلی ٰنے سرپلس اورگرین صوبہ پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا، فرخ مون

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جعلی ترقی کے دعوے دارنام نہاد خادم اعلٰی نے سرپلس اورگرین صوبہ پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا ہے ہرطرف مٹی ،دھول ،کھڈے،غربت ،بے روزگاری اورقرضوں کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ شہبازشریف نے لاہورکوپیرس بنانے کے بجائے ’’یوگنڈا‘‘بنادیا ہے اوربیڈگورننس کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔

، ان کا ہردعوی اوروعدہ جھوٹا ثابت ہوا ہے،شوبازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے پنجاب کی عوام سے روٹی،کپڑا،مکان ،پانی ،گیس اورصحت کی سہولیات بھی چھین لیں ہے،غریبوں کے بچے آئے روزگٹروں میں گرکر مررہے ہیں اورشوبازشریف حبیب جالب کی نظمیں پڑھ کرغریب عوام کوبیوقوف بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں سڑک کنارے اورگنگا رام میں فرش پرزچگی کے آئے روزواقعات شریف برادران کی پنتیس سال کی کارکردگی اوران کی لوٹ مار کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک نے پہلی باری میں ہی صوبے میں پولیس،تعلیم اورہیلتھ کا نظام مثالی بنادیا ہے ،پرویزخٹک نے شہبازشریف کی طرح اشتہاروں میں ترقی کے بجائے عملی طورپرکام کرکے دکھایا ہے،شہبازشریف کی کارکردگی پرویزخٹک کے مقابلے میں صفرہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -