فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی مختلف سکول وکالجوں میں ریسکیو ٹریننگ ورکشاپس

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی مختلف سکول وکالجوں میں ریسکیو ٹریننگ ورکشاپس

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مختلف سکول وکالجوں میں ریسکیو ٹریننگ ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا جن میں سیکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ ریسکیو ورکشاپس اقصی ماڈل سکول لطیف آباد نمبر2اورگورنمنٹ سٹی کالج حیدرآبادمیں منعقد کی گئیں جس میں طلباء نے بڑی دلچسپی کا اظہار کیااور ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔ریسکیواینڈ سیفٹی ٹریننگ ورکشاپس میں فائر ریسکیو، فرسٹ ایڈ، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ، ٹائم مینجمنٹ، شارٹ کورس آف ٹراما، فریکچر مینجمنٹ کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنما ابوبکرالمدنی نے ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا ہمارا مقصد ایسے نوجوان تیار کرنا ہے۔

جو کسی حادثے،سانحے کی صورت میں امداد کا انتظار کرنے کی بجائے خود آگے بڑھ کر مدد کریں۔

گورنمنٹ سٹی کالج حیدرآبادکے پرنسپل نے ریسکیو ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلاح انسانیت فاؤنڈیشن خدمت کا مثالی ادارہ ہے جو کہ خدمت کے میداں میں اپنی گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا۔آج کالج کے طلباء کو تمام ریسکیو آلات استعمال کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔ اس طرح کے تربیتی کورس طلباء کو کرانا ضروری ہے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -