آسٹریلوی کپتان نے آنکھوں میں کلین سویپ کے سپنے سجالئے

آسٹریلوی کپتان نے آنکھوں میں کلین سویپ کے سپنے سجالئے

  

پرتھ(نیٹ نیوز) ایشز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد کینگروز قائد سٹیو اسمتھ نے گوروں کو کلین سویپ کرنے کے سپنے آنکھوں میں سجالئے .آسٹریلوی قائد کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹیم اس وقت اچھے ردھم میں ہے اور انگلش ٹیم کو کلین سویپ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہو نے چاہیئے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پرتھ ٹیسٹ کے بعد ایک انٹر ویو میں کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ایشز جیتنا ان کی زندگی کا یاد گار لمحہ ہے ، انگلش ٹیم کے خلاف کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلین ٹیم اس وقت جس قسم کی فارم میں ہے اس کو دیکھتے ہوئے انگلش ٹیم کے خلاف کلین سویپ کامیابی پر کسی کو حیرت نہیں ہو نی چاہئے۔

B

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -