اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر پولیس کی ساتویں بار کرپشن تحقیقات

اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر پولیس کی ساتویں بار کرپشن تحقیقات

  

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے گھر پر پولیس نے ساتویں بار کرپشن کی تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں اپنی پارٹی ورکرز سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ پولیس کی جانب سے تفتیش کے بعد ان پر الزامات عائد کیے جانے کی سفارش کی جائے گی۔نیتن یاہو نے کہاکہ امید ہے کہ ان پر کرپشن کے الزامات عائد نہیں کیے جائیں گے تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات اسرائیلی وزیر اعظم پر با اثر افراد سے قیمتی تحائف لینے پر ہور ہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -