عمران خان جو بو رہے ہیں وہی کاٹیں گے، سید احمد ولید بخاری

عمران خان جو بو رہے ہیں وہی کاٹیں گے، سید احمد ولید بخاری

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ یوتھ فورم کے صدر سید احمد ولید بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے غنڈوں کو ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہو ئے شرم آنی چاہئے،عمران خان جو بو رہے ہیں وہی کاٹنا پڑے گا،ایسے ہی نواز شریف پی پی کے ساتھ کرتا تھا اور آج سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے،سید ولید احمد بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو گالیاں اور غنڈہ گردی سیکھا کر پاکستان کی کون سی خدمت کر رہے ہیں،انہوں نے کہاپیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -