پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے تحت امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے تحت امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ...

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جوہانسبرگ کی فضا اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور فلسطین سولڈیریٹی الائنس کے تحت امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے پلے کارڈز اور احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے جن پہ یروشلم میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔ پاکستان ساء4 وتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہزاد احمد نے کہا کہ امت مسلمہ کی بڑھتی ہوئی بے چینی کو محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ کو پیغام دیا جائے کہ اپنے فضول فیصلوں سے دنیا اور بالخصوص عالم اسلام کا امن تباہ نہ کیا جائے لہذا فلسطین سولڈیریٹی الائنس کے ساتھ مل کر امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری شہزاد احمد نے دیگر قیادت کے ہمراہ امریکی سفارت خانے کے اہل کاروں کو احتجاجی یادداشت بھی دی جس پر امریکی اہلکاروں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اسے حکام بالا تک ضرور پہنچائیں گے۔ دوران احتجاج مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان ساء وتھ افریقہ ایسوسی ایشن شہزاد احمد نے امت مسلمہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج امت کو اتحاد اور یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور امریکی حکام پر واضح کیا کہ بیت المقدس عالم اسلام کی شہ رگ ہے اور ہم ہر حالت میں اس کا تحفظ کریں گے خواہ اس کے لئے ہمیں اپنا مال جان اور کچھ بھی لٹانا پڑے۔دوران احتجاج مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔ اس موقع پر تمام اسلامی ممالک اور دوسرے مملکت کے لوگوں نے مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی اور امریکہ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا۔

مزید :

عالمی منظر -