چین: جعلی کرنسی تیار کرنیوالے چھ افراد کو گرفتار کرلیا

چین: جعلی کرنسی تیار کرنیوالے چھ افراد کو گرفتار کرلیا

  

بیجنگ (آن لائن) چین میں جعلی کرنسی تیار کرنیوالے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اس بارے میں خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک گروپ جعلی کرنسی تیار کرکے آن لائن فروخت کررہا ہے اور وہ یہ کرنسی بیس صوبوں تک فروخت کرچکا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیگشیا ہوئی پولیس نے تین ماہ کی تحقیقات کے بعد چھ افراد پر مشتمل اس گروپ کو صوبہ سیچوان سے گرفتار کرلیا اور ان سے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی ، پرنٹرز کمپیوٹر اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -