اتحاد ایئر‘ کی ابوظہبی اور تہران کے درمیان پروازیں معطل

اتحاد ایئر‘ کی ابوظہبی اور تہران کے درمیان پروازیں معطل

  

ابو ظہبی (آن لائن)متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’الاتحاد ایئر‘ نے دارالحکومت ابو ظہبی سے ایران کے دارالحکومت تہران جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’الاتحاد ایئر‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی تہران کے لیے پروازوں کا شیڈول تبدیل کررہی ہے۔ 25 دسمبر2017ء4 سے 23 جنوری 2018ء4 تک ہفتے میں پانچ کے بجائے تہران کے لیے ابو ظہبی سے صرف دو پروازیں جائیں گی۔پروازں میں تبدیلی کے پلان پر کمپنی نے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ پہلے سے بک کی گئی نشستیں متبادل پروازوں اوراوقات میں منتقل کی گئی۔ اگر کوئی مسافر چاہے تو اس کی بکنگ منسوخ کر کے اسے پوری رقوم واپس کی جاسکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -