بحرین کی حوثیوں کی طرف سے ریاض پر میزائل داغے جانے کی مذمّت

بحرین کی حوثیوں کی طرف سے ریاض پر میزائل داغے جانے کی مذمّت

  

منامہ(این این آئی)بحرین نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی پْر زور مذمّت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحادکی بروقت کارروائی سے ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا ،بیان کے مطابق حوثیوں کا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے ۔

،بیان کے مطابق بحرینی فرمانروا نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پرر ابطہ کیا ہے ، تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ریاض کے مختلف علاقوں میں گرے تاہم کسی قسم کا جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -