شامی فوج کے حملے میں آنکھ سے محروم شیرخوار بچے سے آن لائن اظہارِ یکجہتی

شامی فوج کے حملے میں آنکھ سے محروم شیرخوار بچے سے آن لائن اظہارِ یکجہتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(این این آئی)شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے تباہ کن فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی فضائی بمباری اور گولہ باری کا عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ جمعہ کو دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع مشرقی الغوطہ کے علاقے میں دو ماہ کا ایک شیر خوار بچہ کریم بھی شامی فوج کی توپ خانے سے کی گئی گولہ باری کی زد میں آ گیا تھا ، ان کے مکان پر گولہ گرنے سے اس کی بائیں آنکھ ضائع ہوگئی ہے ۔
ا۔ور اس کے سر میں بھی زخم آیا ہے۔اس شامی بچے کی زخمی حالت میں تصویر انٹر نیٹ کے ذریعے منظرعام پر آئی ہے ۔اس کے بعد سے دنیا بھر سے بچے انٹر نیٹ پر اس کے ساتھ اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔وہ اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر کریم کی تصویر کے ساتھ شئیر کررہے ہیں۔شامیوں کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی اس شیر خوار کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یک جہتی کیا ہے اور ٹویٹر پر ’’ کریم سے یک جہتی‘‘ کا رجحان سب سے سرفہرست تھا۔

مزید :

عالمی منظر -