بگ بیش لیگ ، شاداب کی برسبین ہیٹ نے ملببورن سٹارز کو 15رنز سے ہرا دیا

بگ بیش لیگ ، شاداب کی برسبین ہیٹ نے ملببورن سٹارز کو 15رنز سے ہرا دیا

  

برسبین (نیٹ نیوز)بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے میلبورن سٹارز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ سٹوئنس کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بدھ کو کھیلے گئے بی بی ایل کے دوسرے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 206 رنز بنائے، ایلک روز 51 اور جوئے برنز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان برینڈن میک کولم 40 اور بین کیوٹنگ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارکس سٹوئنس نے 3 اور بیئر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں میلبورن سٹارز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 191 رنز بنا سکی، 53 رنز پر 4 وکٹیں کھونے کے بعد سٹوئنس اور فالکنر نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور پانچویں وکٹ میں 137 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کی آس دلائی تاہم 190 کے سکور پر سٹوئنس 99 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے، فالکنر نے 47 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، لیوک رائٹ 19، بین ڈنک صفر، کیون پیٹرسن 10 اور میکسویل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -