شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے،برینڈن میکولم

شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے،برینڈن میکولم
 شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے،برینڈن میکولم

  

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستا ن کے لیگ سپنر شاداب خان ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں اور بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم بھی ان کے گرویدہ نظر آئے اور ایک انٹرویو کے دوران شاداب کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر کی برسبین ہیٹ میں شمولیت پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ برسبین ہیٹ کی کپتانی کرنے والے برینڈن میکالم نے کہا کہ ’’میں شاداب خان کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ وہ ابھی ایک نوجوان کرکٹر ہے لیکن اس نے دنیائے کرکٹ پر بہت اثر ڈالا ہے۔میکالم کا مزید کہنا تھا کہ ’’شاداب خان کئی صلاحیتوں کا حامل کھلاڑی ہے، وہ فیلڈ میں پھرتیلا ہے اور خوب بلے بازی بھی کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ برسبین کے عوام اسے پرجوش خوش آمدید کہیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -