فاسٹ باؤلرجنید خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

فاسٹ باؤلرجنید خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
 فاسٹ باؤلرجنید خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کو اہم دورے سے قبل بڑا دھچکہ لگا ہے اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان پاؤں میں ہلکا ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاؤں کی اسکین رپورٹ پی سی بی کو ملی جس میں جنید خان کو 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے پاس لاہور کی قومی اکیڈمی میں زیر علاج ہیں ۔ جنید خان بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان کی جگہ عامر یامین کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کوچ مکی آرتھر کے مشورے سے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے پاؤں میں بننے والے فنگس کی تکلیف میں افاقہ ہوا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -