ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اختیار کرلی،امریکی میڈیا

ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اختیار کرلی،امریکی ...

  

واشنگٹن(این این آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے کم یانگ ان کی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں شمالی کوریا کی فوج کے مستند خطرے اور اس کے خلاف پابندیوں میں اضافے پر زور دیا گیا ہے تاکہ وہ جوہری طور پر مسلح ریاست کی حیثیت کے اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے،امریکی میڈیا کے مطابق جنوری کے مہینے میں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدر کے طور پر ابھی حلف بھی نہیں اٹھایا تھا، ٹوئیٹر پر یہ لکھ کر کہ ایسا نہیں ہو گا، شمالی کوریا کو امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے، جوہری طور پر مسلح کسی بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل بنانے سے روکنے کے لیے محاذ آرائی کا ایک سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کم یانگ ان کی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں شمالی کوریا کی فوج کے مستند خطرے اور اس کے خلاف پابندیوں میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔

تاکہ وہ جوہری طور پر مسلح ریاست کی حیثیت کے اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے۔

مزید :

عالمی منظر -