کوہلی اور انوشکا شادی کی استقبالیہ آج دہلی میں دینگے

کوہلی اور انوشکا شادی کی استقبالیہ آج دہلی میں دینگے
 کوہلی اور انوشکا شادی کی استقبالیہ آج دہلی میں دینگے

  

نئیدہلی (نیٹ نیوز) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی تو اٹلی میں انجام پائی مگر شادی کی استقبالیہ کا انتظام آج دہلی میں کیا گیا ہے، کوہلی اور انوشکا نیک تمنائیں اور مبارکباد سمیٹنے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندرد مودی کے پاس بھی پہنچ گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے، تصویر میں کوہلی اور مودی ایک پیکٹ پکڑے ہوئے ہیں جو کہ بظاہر شادی کی ریسپشن کا کارڈ نظر آرہا ہے مگر بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے انوشکا اور کوہلی کے لئے شادی کا ایک تحفہ ہو سکتا ہے، تاہم نریندر مودی نے تصویر کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -