قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا فائنل آج ہوگا

قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا فائنل آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کا فائنل میچ پاکستان واپڈا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان (آج) جمعرات سے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 44 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اول آنے والی ٹیم کو 25 لاکھ روپے، دوئم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ مین آف دی فائنل میچ، بہترین بیٹسمین آف ٹورنامنٹ، بہترین باؤلر آف دی ٹورنامنٹ اور آل راؤنڈر کیلئے ایک، ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔