ماؤجمخانہ نے اسلامیہ کالج کو 7رنز سے شکست دے دی

ماؤجمخانہ نے اسلامیہ کالج کو 7رنز سے شکست دے دی

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ماؤجمخانہ نے اسلامیہ کالج ریلوے روڈکو 7رنز سے شکست دے دی،ماؤ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں186رنز بنائے۔جس میں عبدالمنان نے53 ، بلال نے 29اور ارسلان نے 23رنز بنائے ۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے دانیال نے 4جبکہ جبران نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اسلامیہ کالج ریلوے روڈ ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور میچ ماؤ جمخانہ نے اپنے نام کر لیا ۔عبید علی 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ماؤ جمخانہ کی طرف سے عبدالمنان نے 4،اعجاز بٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -