برلن حملے کی پہلی برسی ،جرمن چانسلر نے خصوصی یاددگار کا افتتاح کردیا

برلن حملے کی پہلی برسی ،جرمن چانسلر نے خصوصی یاددگار کا افتتاح کردیا

  

برلن(آئی این پی)جرمنی کے دارالحکومت برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کو ایک برس مکمل ہونے پر جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے حملے کے متاثرین کیلئے یاددگار کا افتتاح کردیا۔جرمن میڈیا کے مطابق برلن کے علاقے برائٹ شائڈ پلاٹس پر لگائی گئی ایک کرسمس مارکیٹ پر گزشتہ برس سیاسی پناہ کے متلاشی ایک تیونسی حملہ آور نے ایک ٹرک چڑھا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 70 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز اسی مقام پر ہونے والی خصوصی تقریب میں چانسلر انجیلامیرکل کا کہنا تھا کہ اس حملے نے بہت سی زندگیاں تباہ کر دیں۔

برلن کی یہ معروف کرسمس مارکیٹ گزشتہ برس وہاں مرنے والوں کی یاد میں آج بدھ کے روز بند رہے گی۔

مزید :

عالمی منظر -