مچل سٹارک کی انگلینڈ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

مچل سٹارک کی انگلینڈ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
 مچل سٹارک کی انگلینڈ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (نیٹ نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل سٹارک خوش قسمتی سے سنجیدہ نوعیت کی انجری سے محفوظ رہے، انگلینڈ کے خلاف شیڈول چوتھے ایشز ٹیسٹ میں شرکت تاحال مشکوک ہے، جیکسن برڈ کو ریزرو باؤلر کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سٹارک انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سڈنی میں سٹارک کے پاؤں کا سکین کیا گیا تھا، رپورٹ میں سٹارک کے پاؤں میں سنجیدہ نوعیت کی انجری کی تشخیص نہیں ہوئی تاہم اس وقت ان کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈاکٹرز ٹیسٹ سے قبل ان کی انجری کا جائزہ جاری رکھیں گے۔
ہم نے احتیاطی طور پر جیکسن برڈ کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔