اہلیہ کی بیماری ،آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلنگر بگ بیش لیگ سے باہر

اہلیہ کی بیماری ،آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلنگر بگ بیش لیگ سے باہر
اہلیہ کی بیماری ،آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلنگر بگ بیش لیگ سے باہر

  

سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹر اور پرتھ سکارچرز کے اوپننگ بیٹسمین مائیکل کلنگر اہلیہ کی بیماری کے باعث غیر معینہ مدت تک رواں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سے باہر ہو گئے۔ کلنگر کی اہلیہ کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ کلنگر کو بی بی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 51 میچز میں ایک سنچری اور11 نصف سنچریوں کی مدد سے 1608 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ پرتھ سکارچرز کے اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کلنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے میری اہلیہ کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، فیملی کو سپورٹ کرنا میری اولین ترجیح ہے اسلئے میں نے بگ بیش نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم میری اہلیہ کی خواہش ہے کہ میں کھیل جاری رکھوں اسلئے ہو سکتا ہے کہ میں لیگ کے وسط میں دوبارہ سکارچرز کو جوائن کر لوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -