انگلش فٹ بال لیگ ، مانچسٹر سٹی نے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

انگلش فٹ بال لیگ ، مانچسٹر سٹی نے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

  

مانچسٹر (نیٹ نیوز)انگلش فٹ بال لیگ کپ (ای ایف ایل) میں مانچسٹر سٹی نے لائسیسٹرسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مانچسٹر سٹی اور لائسیسٹر سٹی کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے مانچسٹر سٹی کا ساتھ دیا اور اس نے لائسیسٹر سٹی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا لیکن پنالٹی شوٹ آؤٹ پر مانچسٹر سٹی نے لائسیسٹر سٹی کو 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -