ویمن سکواش ،اینی او، رووان، ریچیل اور سیوا سیمی فائنل میں داخل

ویمن سکواش ،اینی او، رووان، ریچیل اور سیوا سیمی فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ٹاپ سیڈہانگ کانگ کی اینی او،مصر ی رووان ایلاریبی ،آسٹریلین ریچیل گرینگھم اور ملائشین سیواسنگاری سبرا مینیئم نے اپنے میچز جیت کر چیف آف دی ایئر سٹاف انٹر نیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔پہلے کواٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ اینی او نے اپنی حریف اینا موتاز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔ دوسرے کوارٹر فائنل مصری کھلاڑیوں رووان ایلاریبی نے ہموطن مایار ہانی کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں آسٹریلین ریچیل گرینگھم نے مصری نادین شاہین اور آخری کواٹر فائنل میں ملائشین سیوا سنگاری سبرامینیئم نے اپنی مصری حریف ہانیہ الحمامی کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان اوپن سکواش کے دوسرے راؤنڈمیں ٹاپ سیڈ مروان الشوربگی نے ملائیشین حریف محمد سیافک کمال کوہرایا۔ دو پاکستانی کھلاڑیوں فرحان زمان اور احسن ایاز اپنے میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔