حلقہ بندیوں کے حوالے سے ترامیم کو پی ایس پی یکسر مسترد کرتی ہے، رضاہارون

حلقہ بندیوں کے حوالے سے ترامیم کو پی ایس پی یکسر مسترد کرتی ہے، رضاہارون

  

کراچی (این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون نے کہاکہ صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کی صدارت میں انتہائی اہم اجلاس میں اہم فیصلہ کیئے گئے ہیں،حلقہ بندیوں کے حوالے سے ترامیم کو پی ایس پی یکسر مسترد کرتی ہے یہ ترمیم غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، ،پاکستان پیپلز پارٹی اور نام نہاد ایم کیو ایم مردم شماری کے نتائج کو بظاہر مسترد کرتے ہیں اور پس پردہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں ،فاروق ستار جو یو ٹرن لینے میں ماہر ہیں ان سے کوئی بعید نہیں کہاں عوام کے حقوق کا سودا کردیں۔

اورہم اس بل کو کراچی کے حقوق پر ڈاکہ تصور کرتے ہیں۔

اور24 دسمبر کو ہونے والا جلسہ اس شہر کے باسیوں کے حقوق کے حصول کے لیئے ہے،جلسے میں کراچی کے عوام کا پانی کم کرنے پر احتجاج کریں گے،جلسے کے لئے مختلف شعبہ جات کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ، ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی کے عارضی مرکز الکرم اسکوائر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر وائس چیئر مین وسیم آفتاب ، پی ایس پی کے رہنما و ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا بھی موجود تھے۔

رضاہارون

مزید :

علاقائی -