موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں اشرف نور شہید میس کا افتتاح

موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں اشرف نور شہید میس کا افتتاح

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس لائنز ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے محمد اشرف نور شہید آفیسر میس کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری نارکوٹیکس کنٹرول اقبال محمود، ایڈیشنل انسپکٹر جنر ل پولیس سندھ ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر ز اشفاق احمد ، ڈی آئی جی آپریشنزغلام رسول زاہد، اے آئی جی نجیب الرحمن بگوی ، اے آئی جی اصغر علی ، سی پی او ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی انعام الٰہی ، سی پی او ہیڈ کواٹر عدیل شہزاد ، سی پی او ٹیلی ندیم گل کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران و ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان محسود ، سیکرٹری نارکوٹیکس اقبال محمود، ایڈیشنل انسپکٹر جنر ل پولیس سندھ ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان، انسپکٹر جنرل پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈ کواٹرز خیبر پختونخوا محمد اشرف نور شہید کی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کے ایصال ثواب اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔ محمد اشرف نور شہید گلگت بلتستان کے ایک گاؤں سرمیک میں پیدا ہوئے تھے ۔ آپ نے 1989میں پولیس سروس آف پاکستان میں بطور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا موٹروے پولیس کے افسران نے محنت ، لگن اور جوش و جذبے سے نہ صرف قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا بلکہ روڈ یوزرز کو بروقت امداد فراہم کرکے نہ صرف وطن عزیز پاکستان میں محکمے کا نام روشن کیا بلکہ پوری د نیامیں موٹروے پولیس کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتاہے۔موٹروے پولیس نے روڈ پر اپنی موجودگی سے عوام کومکمل تحفظ کا بھی احساس دلایا ہے۔بعد ازاں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے یاد گار شیلڈ پیش کی ۔

موٹروے پولیس

مزید :

علاقائی -