جنرل باجوہ کی ہول کمیٹی میں بریفنگ مثبت پیشرفت ہے ٗ افرا سیاب خٹک

جنرل باجوہ کی ہول کمیٹی میں بریفنگ مثبت پیشرفت ہے ٗ افرا سیاب خٹک

  

اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ ملک کا ہر ادارہ عوام کو جوابدہ ہے ۔ایک انٹرویومیں افراسیاب خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی سینٹ کی ہول کمیٹی میں قومی سلامتی پر تفصیلی بریفنگ انتہائی مثبت پیشرفت ہے جس طرح پاکستان کو اندرونی اور بیرونی بحرانوں کا سامنا ہے۔

اس میں ضروری ہے کہ اجتماعی حکمت عملی سے کام لیا جائے۔ پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دینے کی وجہ سے پورا نظام کمزور پڑگیا ہے پارلیمنٹ کو وہ وقعت نہیں ملی جو اس کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ پاکستان کے تمام ادارے اپنی جگہ اہم ہیں مگر ملک کی اصل طاقت عوام ہیں اور ہر ادارہ عوام کو جوابدہ ہے۔سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے سابق سینیٹر نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے فوجی اتحاد کے معاملے میں شفافیت اختیار نہیں کی اور پارلیمنٹ کے سامنے نہیں رکھا کہ معاہدہ اور اس کے ٹرم آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کیا ہیں۔

افرایسیاب

مزید :

علاقائی -