پاکستان سمیت 6ممالک کے سپیکر وں کی کانفرنس 23دسمبر کوہوگی

پاکستان سمیت 6ممالک کے سپیکر وں کی کانفرنس 23دسمبر کوہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی) خطے میں امن وخوشحالی ،باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پارلیمانی تعاون میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں 23سے 25دسمبر 2017ء تک 3روزہ سپیکرز کانفرنس اسلام �آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

جس میں پاکستان سمیت ایران،چین،روس،افغانستان اورتر کی کے سپیکر ز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شر کت کریں گے ۔کانفرنس کا انعقاد سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی خطے کے ممالک کو پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے قریب لانے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال جون میں سیول میں ہونے والی یورو ایشین سپیکر ز کانفرنس کے موقع پر خطے کے ممالک کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ان 6ممالک کے سپیکرز کو کانفرنس کی تجویز پیش کی کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے سپیکر قومی اسمبلی کا خطے کے ممالک کے مابین مکالمے اور رابطوں میں اضافے کا نظریہ جو ایک خوشحال معاشر ے کے قیام اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار تر قی کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے کارفرما ہے ۔اس اہم پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ان 6ممالک کا ایک دوسر ے کے ساتھ مشترکہ سماجی اور معاشی مفادات کی نشان دہی خطے کی تر قی اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے پر غور کرنا ہے اس کانفرنس سے نہ صرف خطے میں سیکورٹی اور استحکام کے قیا م میں مدد ملے گی بلکہ پائیدار امن کے قیام ، معاشی تر قی اور خوشحالی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ملے گا ۔

سپیکر کانفرنس

مزید :

علاقائی -