بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے عالمی بنک پاکستان کو 82کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض دیگا

بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے عالمی بنک پاکستان کو 82کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض ...

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس رقم سے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جاسکے گا۔عالمی بینک کے مطابق قرضے کی مجموعی رقم میں سے 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر خرچ ہوں گے اور اس سے پاکستان میں ٹرانسمشن سسٹم بہتر بنایا جاسکے گا۔عالمی بینک کے قرضے سے 500 اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز میں توسیع اور اپ گریڈیشن کی جائے گی جب کہ 40 کروڑ ڈالر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ قرضے سے وفاقی اور صوبائی اداروں میں تنخواہوں اور پنشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔

عالمی بنک

مزید :

علاقائی -