دبئی کے لئے پاکستانیوں کو ویزے کا اجرا شروع

دبئی کے لئے پاکستانیوں کو ویزے کا اجرا شروع

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے ویزے سسٹم میں خرابی کے باعث رْکے اور اب ان کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔نئے سال کے آغاز اور کرسمس پر ہزاروں پاکستانی جشن منانے کے لیے دبئی کا رخ کرتے ہیں لیکن اس بار دبئی حکام نے یہ مزہ کرکرا کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے 30 سے 35 ہزار پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے روک لیے تھے جس کے باعث ہزاروں افراد کو ویزوں کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اماراتی حکام کا کہنا تھاکہ ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کوسیاحتی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔دبئی سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ پاکستانیوں کے ویزے سسٹم میں خرابی کے باعث رْکے، اب سسٹم کی خرابی کو دور کرکے ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے کی مشکلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ادھر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے نہ ملے تو پاکستانی سیاحوں کو دیگر ملکوں میں بھیجا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے اخبار 'خلیج ٹائمز' کے مطابق جنرل ڈائریکٹر آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افئیر کا کہنا ہے کہ ویزا کے حصول کے بعد پاکستانی سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے گا اور تمام صورتحال معمول پر آچکی ہے۔پاکستان سے دبئی جانے والوں کو مشودہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس قسم کی معلومات سے متعلق پہلے دبئی حکام یا ایجنسیز سے تصدیق کرلیں۔

دبئی ویزے

مزید :

علاقائی -