شہری کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

شہری کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )وفاقی سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے وفاقی ڈپٹی سیکرٹری داخلہ فلک شیر نے شہری کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ننکانہ کی رہائشی زہرہ بی بی کی درخواست ہر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ بیٹا ادریس 2016 سے لاپتہ ہے جس کی بازیابی کے لیے حکومت کوئی اقدام نہیں کر رہی عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت بیٹے کی بازیابی کا حکم دے گزشتہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے ارشد مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے عدالتی حکم کے باوجود وفاقی سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش نہ ہوئے اور اپنی جگہ ڈپٹی سیکرٹری داخلہ فلک شیر کو رپورٹ کے ہمراہ بھجوا دیا، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ نے شہری کی بازیابی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
اور عدالت کو آگاہ کیا کہ مختلف ایجنسیوں سے معلومات اکٹھی کر کے رپورٹ دینا تھی جس کے باعث تاخیر ہوئی ،عدالت نے معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے، عدات نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے مزید وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
شہری کی بازیابی

مزید :

علاقائی -