600ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ،قلت پر قا بو پالینگے،امجدلطیف

600ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ،قلت پر قا بو پالینگے،امجدلطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)ایم ڈی سوئی گیس کمپنی امجد لطیف نے کہا ہے کہ حالیہ سردیوں میں گیس کی قلت پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے آج سے 600ملین کیوبک فٹ گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کی جارہی ہے۔ جس کے بعد گیس ذخائر وافر ہوں گے۔ اور گھریلو سیکٹر، صنعتی اور کمرشل سیکٹر میں گیس کی قلت کی شکایات مکمل طور پر ختم ہوجائیں گئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ حالیہ سردیوں میں گیس بحران پر قابو پانے کے حوالے سے کی گئی منصوبہ بندی کے اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں۔ جس میں قطر کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کے تحت 600ملین کیوبک فٹ گیس مزید درآمد کرلی گئی ہے جس کے بعد گیس کے ذخائر 2600ملین کیوبک فٹ ہوجائیں گے۔ جس میں 1400ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں اور معاہدہ کے مطابق قطر سے 1200ملین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرنا تھی۔ جس میں سے600ملین کیوبک فٹ ایل این جی پہلے درآمد کی گئی ہے۔ اور ایل این جی کا دوسرے ٹرمینل کی تعمیر مکمل ہونے سے مزید 600ملین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کی گئی ہے۔ جو کہ آج سے گیس کمپنی کے سسٹم میں مزید 600ملین کیوبک فٹ ایل این جی شامل ہوجائے گی۔ جس کے بعد حالیہ سردیوں گیس کی جاری قلت ختم ہوکر رہ جائے گی انہوں نے بتایا کہ حالیہ سردیوں میں گیس کی ڈیمانڈ کے مقابلہ میں گیس کے ذخائر برابر ہوں گے۔ جس سے گھریلو صارفین کو ہمیشہ کے لیے گیس کی قلت کی شکایات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اور گھریلو سیکٹر کے ساتھ ساتھ صنعتوں اور کمرشل صارفین کو 24گھنٹے گیس ملے گی۔ بلکہ گیس کمپنی کے پاس گیس کے ذخائر وافر مقدار میں ہوں گے۔جس میں صنعتوں کو بھی کوٹہ کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو سیکٹر پہلی ترجیح ہے۔ تاہم سردیوں میں کمپریسر کے استعمال سے گنجان آبادیوں میں گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات جنم لیتی ہیں، تاہم مزید 600ملین کیوبک فٹ گیس آج سے گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل ہونے سے یہ شکایات بھی ختم ہوجائیں گی۔
امجد لطیف

مزید :

علاقائی -