روایتی دشمن کے خطرے نظر انداز نہیں کر سکتے : جنرل باجوہ

روایتی دشمن کے خطرے نظر انداز نہیں کر سکتے : جنرل باجوہ

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے پرعزم ہیں ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف سہی اس کے باوجود روایتی دشمن کے خطرات نظراندازنہیں کرسکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا جس میں انہوں نے وہاں ہونے والی سرماکی مجموعی ٹریننگ مشقوں کا جائزہ لیا۔آرمی چیف کوموسم سرما کی فوجی مشقوں پر کور کمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے بریفنگ دی،انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلی معیار کو سراہا۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -