آئندہ وزارت عظمی کے امید وار شہباز شریف ہونگے : نواز شریف
لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز زشریف کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے انہوں نے تیزرفتارترقی کے و ژ ن سے خو دکومنوایا۔نجی ٹی وی کے مطابق جاتی امرا میں ہونیوالے پارٹی اجلاس میں نواز شریف نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف محنت اورکارکردگی کی وجہ سے آگے آئے کسی ایشوپراختلاف رائے شہبازشریف کاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی شہبازشریف کی بات ماننی پڑتی ہے انہوں نے کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی۔واضح رہے کہ پہلے بھی پارٹی کی جانب سے شہبازشریف کا نام ہی لیا جارہاتھا تاہم حتمی اعلان کا اتنظار کیا جارہا تھا جوکہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کر دیاہے۔دوسری طرف نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان ہمارے پرانے ساتھی تھے ،ان کی وفات سے پارٹی ایک نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی ہے،خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔ بدھ کو پنجاب ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی گئی ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک نعیم اعوان میرے دیرینہ ساتھی تھے مگر بیماری نے انہیں عوام کی خدمت کا کم موقع دیا۔ اس موقع پر عبدالرزاق جامی نے نعتیہ اور عارفانہ کلام پیش کیا اور پھر ملک نعیم اعوان کی بخشش کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
نوازشریف