کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو ویزے جاری،ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی

کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو ویزے جاری،ہفتے کو پاکستان پہنچیں گی

  

اسلام آباد /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے ویزے جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سمیت سفارتکار کا ویزہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ویزے جاری کردیئے گئے ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کو ویزے جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے دونوں کو ویزے جاری کیے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ہفتے کو لاہور پہنچیں گی ،دونوں خواتین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گی ۔ بھارتی جاسوس کی والدہ اور بیوی کو لاہور سے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز دفتر خارجہ اور سکیورٹی حکام میں ملاقات کے دوران سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

کلبھوشن فیملی

مزید :

صفحہ اول -