سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا فی شیئر 13.58روپے منافع کا اعلان

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا فی شیئر 13.58روپے منافع کا اعلان

  

لاہور(خبر نگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکی طرف سے شیئر ہولڈرز کیلئے فی شیئر 13.58روپے منافع کا اعلان کردیا گیا ہے ،بعد از ٹیکس کمپنی کا منافع 8615ملین رہا۔ یہ اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا تریپن واں سالانہ اجلاس عام لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر محمد سعید مہدی نے کی، ایم ڈی امجد لطیف، ڈائریکٹران مرزا محمود احمد، جہانزیب خان، مصطفٰی احمد خان، سجادحسین، چیف فنانشل آفیسر صغیرالحسن خان اور کمپنی سیکرٹری وجیہہ انور سمیت انتظامیہ کے دیگر ارکان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ کمپنی کے سالانہ حسابات برائے مالی سال مختتمہ 30 جون 2017 ؁ء حصہ داران کے سامنے پیش کئے گئے جن کے مطابق بعد از ٹیکس 8,615 ملین روپے یعنی 13.58 روپے فی حصہ منافع کمانے کا اعلان کیا حصہ داران نے مجوزہ منافع بشرح 60% یعنی 6/-روپے فی حصہ اور سالانہ حسابات برائے 2016-17 ؁ء کی منظوری دی۔ حصہ داران نے میسرز اے - ایف فرگوسن اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کو کمپنی کے بطورآڈیٹرز ختم ہونے والے مالی سال 30 جون 2018 ؁ء کے لیے تقرری کی منظوری بھی دی۔

مزید :

صفحہ آخر -