پاکستان کے بہترین کارکردگی دکھانے والے 8 صحافیوں کیلئے ایوارڈز

پاکستان کے بہترین کارکردگی دکھانے والے 8 صحافیوں کیلئے ایوارڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صحافت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی صحافیوں کو سینٹر آف ایکسیلنس کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا،جیو نیوز اسلام آباد کی آمنہ عامر کو حاملہ خواتین کی صحت سے متعلق بنیادی سہولیات پر بہترین رپورٹ پیش کرنے پر ایوارڈ ملا۔تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں سینٹر آف ایکسلینس (سی ای جے) کے تعاون سے ’’لب آزاد‘‘ کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستان بھر سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 8 صحافیوں کو سینٹر آف ایکسیلنس کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ساتھ سابق سینیٹر جاوید جبار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر جاوید جبار نے ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں کو مبارک باد پیش کی۔
صحافی/ایوارڈز

مزید :

صفحہ آخر -