سعودی عرب ،القطیف حملوں میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

سعودی عرب ،القطیف حملوں میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

  

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں پولیس نے دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب ایک دہشت گردکو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جانے والے دہشتگرد سلمان علی الفرج کا نام سعودی حکومت کو مطلوب 23دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔یہ فہرست 2012 میں جاری کی گئی تھی۔ اس دہشت گرد نے قطیف میں سکیورٹی اہلکاروں ، سکیورٹی فورسز کی گشتی ٹیموں اور پولیس تھانوں پر حملوں سمیت بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔الفرج سات سال تک روپوش رہا تھا اور سکیورٹی فورسز نے العوامیہ شہر میں اس کی جائے قیام پر چھاپا مار کارروائی کی ہے۔اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی تھی جس کے بعد وہ جوابی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔اس کی ہلاکت کے بعد قطیف میں تشدد کے مختلف واقعات میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں صرف دو افراد کے نام باقی رہ گئے ہیں۔ یہ دو افراد فضیل صفوانی اور محمد الزاید ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -