نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست ، جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کا اظہار برہمی

نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست ، جواب جمع نہ کرانے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے نوازشریف،الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے مقدمے کی سماعت کی۔دوران سماعت نوازشریف ،الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نے جواب جمع نہیں کرایاجس پر عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا اور مقدمے کی سماعت13 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -