فیض آباد دھرنا پنجاب والوں نے کرایا ،شیخ رشید

فیض آباد دھرنا پنجاب والوں نے کرایا ،شیخ رشید

  

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا پنجاب والوں نے کرایا کیپٹن صفدر کی فنڈنگ کی جوڈیشل انکوائری کرائیں ثبوت دوں گا۔ ملک کی بقاء کی بات ہو تو اسے بچانے کے یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ختم نبوت میں تبدیلی کا فیصلہ نواز شریف نے کیا تھا ختم نبوت معاملہ ختم نہیں ہوسکتا ناموس رسالت دھرنے میں مرنے والوں کے ورثاء کی مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ دھرنا پنجاب والوں نے کرایا کیپٹن صفدر نے فنڈنگ کی میرے پاس ثبوت میں دھرنے کے خلاف جوڈیشل انکوائری کرائی جائے میں ثبوت دوں گا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفے کے معاملے پر عوامی تحریک کے ساتھ ہیں شریف خاندان کو سیاست باہر دیکھ رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدلیہ کے خلاف نکلے تو ہم بھی عدلیہ کو بچانے نکلیں گے نواز شریف کی سازش ہے کہ فوج آئین کے خلاف قدم اٹھائے ملک کی بقاء کی بات آجائے تو اسے بچانے کے یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نیب کو پراسیکیوٹر نہیں ملے گا ٹال مٹول چلے گی ایوان صدر پراسیکیوٹر کی منظوری نہیں دیگا انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فورسز نے بھی شریف خاندان کے اکاؤنٹ چیک کرنا شروع کردیئے ہیں شریف خاندان نے بیرون ملک جائیدادیں فروخت فروخت کرنا شروع کردی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پچھتا رہے ہوں گے کہ شاہد خاقان کو وزیراعظم کیوں بنایانظر آرہا ہے شاہد خاقان اداروں سے مل گیا ہے۔ اگلا الیکشن شاہد اور عمران کے درمیان ہوتا دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے اب جب بھی حکومت آئے گی چوروں کی نہیں نیک لوگوں کی ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -