اہلکاروں کی بیوگان میں ایک کروڑایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے

اہلکاروں کی بیوگان میں ایک کروڑایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے لیے بنائی گئی ایس ایم ایس سروس ویلفیئر آئی کے ذریعے شہدا ، دوران سروس وفات اور میڈیکل گراؤنڈ پر ریٹائر ہونیوالے ملازمین کے ورثا کی امداد کا سلسلہ جاری ہے،گذشتہ روز 6اہلکاروں کی بیوگان میں ایک کروڑایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ سی سی پی او آفس لاہور میں دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی بیوگان میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم نے 6ملازمان کی بیوگان میں ایک کروڑایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے بیوگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور لاہور پولیس اپنے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید :

علاقائی -