صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک اضافہ ، 4264افراد لقمہاجل بنے

صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک اضافہ ، 4264افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ، رواں سال میں ابتک 426 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ریسکیو 1122کے مطابق رواں برس 51 ہزار ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں 51 ہزار افراد زخمی ہوئے جبکہ 426 افراد لقمہ اجل بن گئے۔31 ہزار ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیورز اور موٹرسائیکل سواروں کی غفلت کے باعث پیش آئے،10 ہزار ٹریفک حادثات رکشا ڈرائیوروں کی وجہ سے پیش آئے۔ لاہور میں سب سے زیادہ حادثات موٹرسائیکل سوا ر افراد کی وجہ سے ہوئے۔ قوانین کی خلاف ورزیاں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کا سبب ہیں۔
بادامی باغ میں شراب فروش گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقہ سے شراب فروش گرفتار، درجنوں زہریلی شراب کی بوتلیں برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش نبیل عرف گلاکوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 250زہریلی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔



مزید :

علاقائی -