نشتر کالونی ، نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نشتر کالونی ، نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار ...

  

لاہور(خبر نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے 35 سالہ ڈاکٹر اویس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق فی الحال یہ بات سامنے نہیں آ سکی کہ واقعہ دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیاہے کہ نشتر کالونی کے نواحی گاؤں لیل پنڈ کے رہائشی محمد الیاس کے 35 سالہ بیٹے ڈاکٹر محمد اویس الیاس نے نشتر کالونی سٹاپ کے قریب کلینک بنا رکھا تھا۔ گزشتہ رات کلینک بند کر کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جانے لگا کہ کلینک سے چند گز کے فاصلے پر نامعلوم افراد نے اسے چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ رات گئے تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش کے دوران سامنے آئیں گے۔ تاہم پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -