50ملزمان عدالتی اشتہاری قرار

50ملزمان عدالتی اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ملوث 50ملزمان کوعدالتی اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال نے پولیس کو حکم دیا کہ ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور ان ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ شادباغ، بھاٹی گیٹ، ہڈیارہ،شاہدرہ ،شمالی چھاؤنی،نواں کوٹ، لیاقت آباد،گجرپورہ اورلٹن روڈ میں مقدمات درج ہیں۔

مزید :

علاقائی -