چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں 10سالہ بچی پر تشدد کا پہلا کیس دائر

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں 10سالہ بچی پر تشدد کا پہلا کیس دائر

  

لاہور(نامہ نگار)چائلڈ پروٹیکشن ماڈل کورٹ میں ہربنس پورہ کی 10سالہ گل ناز پر اس کی والدہ نے تشدد کا پہلا کیس دائرکردیا ہے ۔بچی کو اس کی والدہ نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا۔ہربنس پورہ کی رہائشی ممتاز بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ گل نازکوغلام عباس نامی شخص نے تشددکانشانہ بنایاہے ۔واضح رہے کہ بچوں پرتشدد،زیادتی اوران کے قتل جیسے مقدمات کی سماعت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس میں چائلڈپروٹیکشن ماڈل کورٹ ایک روز قبل قائم کی گئی ہے اور عدالت کے افتتاح کے بعدیہ پہلا کیس دائرہواہے۔

مزید :

علاقائی -