ڈولفن سکواڈ ٹیم نے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

ڈولفن سکواڈ ٹیم نے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ 2ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 2پسٹل ، نقدی ، موبائل فون اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ فیصل شہزاد نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو سماج دشمن عناصر و سٹریٹ کریمینلز کے خلاف بھرپوراقدامات کرنے کاحکم دیا ہے،ان احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر93گلشن اقبال نے دورانِ پٹرولنگ ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشار ہ کیاتوانہوں نے موٹر سائیکل بھگا دی۔ ڈولفن سکواڈ نے مشکوک اشخاص کا تعاقب کیا اور کریم بلاک مارکیٹ کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا،ملزمان فیصل رشید اور رمضان کے قبضہ سے 2پسٹل، گولیاں ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی دوروز قبل اقبال ٹاؤن کے علاقہ سے چھینی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -