پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کرنے والے 5 افراد گرفتار،33 جواری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر338مقدمات درج، پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کرنے والے 5 افراد گرفتار، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے 2 ملزمان گرفتار،33 جواری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ 22 میل نے دوران ناکہ بندی گاڑی نمبر ICT۔CE/044 کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے فائر کھول دیا پٹرولنگ ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کیا اور اس میں موجود 5 افراد کو گرفتار کر کے قبضہ سے ایک پسٹل برآمد کیا۔علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر338ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے نیز اشتہاری کی مدد کرنے کے جرم میں ملزم عبدالمجید کو گرفتار کرکیا۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے جعلی نمبرپلیٹ اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں2 ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ۔ پٹرولنگ پولیس نے33 جواری گرفتار کر کے جوئے پر لگی نقدی 41727 روپے اور 3 قیمتی موبائل فون برآمد کیے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں29ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔