منصورہ ، رنگ ساز کا 11 سالہ بیٹا گرم پانی کے ٹب میں گرکرجاں بحق
لاہور( خبرنگار) منصورہ کے علاقہ میں رنگ ساز کا 11 سالہ بیٹاکھیلنے کے دوران گرم پانی کے ٹب میں گرکرجاں بحق ہوگیا، بتایاگیاہے کہ حسن ٹاؤ ن میں عبدالرحمن نے اپنے گھرکے نچلے حصے میں رنگ ساز ی کاکام شروع رکھاتھا۔گزشتہ شب لوہے کے ٹب میں کپڑوں کی رنگائی کیلئے پانی ابل رہاتھاکہ اس کا 11سالہ بیٹااظہرعلی کھیلتے ہوئے کھولتے پانی کے ٹب میں گرگیا۔اس کوطبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔