شادباغ، 22سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک، لاش مردہ خانے میں منتقل

شادباغ، 22سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک، لاش مردہ خانے میں منتقل

  

لاہور(خبر نگار) شادباغ کے علاقے میں دوست کے ساتھ ایک نجی محفل میں جانے والی 22سالہ لڑکی واش روم میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی ۔پولیس نے موت کے اصل محرکات معلوم کرنے کے لئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عظیم پارک میں ذویا نامی لڑکی اپنی دوست کے ساتھ کسی نجی محفل میں گئی جہاں پر کھانے سے کچھ دیر قبل وہ واش روم میں گئی، کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اس کی دوست نے جا کر دیکھا ۔ واش روم کا دروازہ بند ہونے پر دروازہ کھٹکھٹایاا در نہ کھلنے پر اس نے دیگر دوستوں کو بتایا جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر دروازہ توڑ کر دیکھا تو ذویا مردہ حالت میں پڑی تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ شادباغ ابرار حیدر کا کہنا ہے کہ بظاہر ذویا کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث معلوم ہوتی ہے تاہم موت کے اصل محرکات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہونگے ۔

مزید :

علاقائی -